کھیل
Time 06 اکتوبر ، 2017

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈکوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخر زمان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس، جنید خان، حارث سہیل اور امام الحق شامل ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے اظہر علی کو فٹنس مسائل کی وجہ سے  آرام دیتے ہوئے ٹیم میں امام الحق کو شامل کیا گیا ہے جو چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔

نوجوان کرکٹر امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق ڈے نائٹ میچ شام 4 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :