Time 12 اکتوبر ، 2017
کھیل

انگلش کلب لیور پول کے ڈاکٹر ظفر اقبال اب زلمی فیملی کا حصہ

ڈاکٹر ظفر اقبال معروف فٹبالر لوئس سوارئز کا علاج کرتے ہوئے۔ فوٹو: زلمی فیملی

انگلینڈ کے معروف فٹبال کلب لیور پول کی ٹیم کے لیے خدمات سرانجام دینے والے  اسپورٹس ڈاکٹر ظفر اقبال پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی زلمی فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔

ڈاکٹر اینڈ فزیو ڈاکٹر ظفر اقبال میڈیکل ایڈوائزر کی حیثیت سے زلمی گروپ کا حصہ بنے ہیں۔

نگلش فٹبال کلب لیور پول میں چار سال سے زائد فرسٹ ٹیم ڈاکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دینے والے ڈاکٹر ظفر اقبال شہرہ آفاق فٹبالرز لوئس سواریز، اسٹیون جیراڈ، اینڈٰی کورل اور فرنینڈ ٹورس کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

تاہم، اب ڈاکٹر ظفر اقبال زلمی کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے میڈٰیکل ایڈاوئزر ہوں گے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال نے اگست 2010 سے جنوری 2015 تک لیور پول فٹبال کلب کے ساتھ فرسٹ ٹیم ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کیا اور جولائی 2015 سے وہ وہ کرسٹل پیلس فٹبال کلب سے وابستہ ہیں۔

پشاور زلمی اور بینونی زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈاکٹر ظفر اقبال کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کلاس کلبز اور کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے والے ڈاکٹر ظفر اقبال زلمی ٹیموں کے لیے اثاثہ اور کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

مزید خبریں :