15 اکتوبر ، 2017
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی ہر اہم تہوار یا زندگی کے اہم ایونٹس پر اپنے اہل خانہ سے دور ہی ہوتے ہیں، ایسے میں قومی ٹیم کے ساتھی ممبران ہی ان کی فیملی بن جاتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم اتوار کو تیئس برس کے ہوگئے، برتھ ڈے بوائے قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے کیک اپنے اہل خانہ کے ساتھ تو نہ کاٹ سکے لیکن قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کی برتھ ڈے کو یادگار بنادیا۔
ابوظبی میں دوسرے ون ڈے سے قبل پریکٹس سیشن کے موقع پر ساتھی کرکٹرز نے بابر اعظم کی سالگرہ منائی، ڈریسٹنگ روم میں بابر اعظم نے قومی کرکٹرز کےساتھ کیک کاٹا اور خوب ہلہ گلہ بھی کیا ۔
اس موقع پر بابر اعظم بھی کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے ۔ بابر اعظم نے بتیس ون ڈے، گیاری ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنلز اور گیارہ ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔