Time 17 اکتوبر ، 2017
کھیل

پاکستان کیلئے اسنوکر میں میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

پاکستان کیلئے اسنوکر کے کھیل میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پلیئرز میں نو لاکھ سے زائد کی انعامی رقوم تقسیم کی گئی۔

پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایسوسی ایشن نے میڈلز جیتنے والے پلیئرز کیلئے پالیسی ترتیب دی ہے جس کے تحت مختلف ایونٹس میں میڈلز جیتنے پر پچاس ہزار سے دو لاکھ تک کے درمیان کی رقم کھلاڑیوں کو تقسیم کی جائے گی

منور شیخ کا کہنا تھا کہ یہ پی بی ایس اے کا اپنا قدم ہے اور اسکی خواہش ہے حکومت پاکستان بھی اس طرح کے اقدامات کرے تاکہ کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔

تقریب میں ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد نسیم اختر کو دو لاکھ روپے دیئے گئے، ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والےبابر مسیح اور محمد آصف کو ایک ، ایک لاکھ روپے ملے ۔ مختلف میڈلز جیتنے والے محمد سجاد کو مجموعی طور پر دو لاکھ پچیس ہزار روپے ملے ۔

اسجد اقبال اور محمد بلال کو بھی مختلف ایونٹس میں میڈلز جیتنے پر انعامات دیئے گئے ۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پی بی ایس اے کی جانب سے انعامات ملنا خوش آئند ہے ، ایسوسی ایشن نے کم وسائل کے باوجود بھی پلیئرز کیلئے اقدامات کررہی ہے ، اب حکومت کو بھی پلیئرز کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات چاہیئے۔

مزید خبریں :