19 اکتوبر ، 2017
آسمان پر پرندوں کی طرح اُڑنے کا شوق اکثر لوگوں کو ہوتا ہے جسے پورا کرنے کیلئے وہ جان کی بازی لگا دیتے ہیں اور اگر اس شوق کی تکمیل ہوجائے تو پھر کیا ہی کہنے۔
اسپین سے تعلق رکھنے والے 'ہوراسیو لارن'نامی پیراگلائیڈر نے اپنے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے 'ڈنمارک' کا انتخاب کیا۔
ہوراسیو لارن نے نہ صرف لاکھوں پرندوں پر مشتمل جھنڈ کے درمیان پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ پرندوں کے بدلتے رُخ کے ساتھ خود بھی اُسی سمت خلا میں اُڑے جیسے پرندوں کے ساتھ سیر کر رہے ہوں ۔
ان کی اس دلچسپ سیر کا منظر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دلچسپ ویڈیو میں ہوراسیو لارن ' خطروں کے کھلاڑی' کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے آسمان کی بلندیوں پر اپنے شوق کو پورا کیا۔
ان کو شاندار پیراگلائیڈنگ کی وجہ سے دنیا کا بہترین پیراگلائیڈنگ چیمپئن قرار دیا جارہا ہے۔