Time 27 اکتوبر ، 2017
کھیل

پاک سری لنکا میچ: سری لنکن وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

لاہور: پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کے لیے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کےلیے سری لنکا کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جاری ہے۔

جیونیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی حکام نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف شادی ہالز اور دکانیں ابھی سے بند کرادی ہیں جب کہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس کو بھی جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور اندر سرچنگ کا عمل جاری ہے، فیروز پور روڈ، لبرٹی روڈ اور اسٹیڈیم کے قریب آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے جو میچ کی صبح کھولے جائیں گے۔

دوسری جانب سری لنکن وفد ٹی 20 میچ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچا جہاں وفد نے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جب کہ پی سی بی کے سیکیورٹی اینڈ ویجلنس حکام نے وفد کو بریفنگ بھی دی۔

مزید خبریں :