30 اکتوبر ، 2017
سعودی عرب کے جنرل اسپورٹس حکام نے خواتین کو کھیلوں کے میدان میں داخلے کی اجازت دے دی جس کا اطلاق 2018 سے ہوگا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین 2018 سے کھیلوں کے میدان میں جاسکیں گی جن کے لئے تین مختلف شہروں جدہ، دمام اور ریاض میں فیملی گراؤنڈ بنائے جارہے ہیں۔
سعودی عرب نے گزشتہ ماہ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی تھی، اس سے قبل سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جہاں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی تھی۔