03 نومبر ، 2017
پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نے رواں سال پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔
پاور لفٹنگ میں ڈیڈ لفٹ اسکواٹس اور بنچ پریس کی ماہر مریم پیشے کے لحاظ سے بینکر ہیں، وہ ایک دہائی قبل اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا گئی تھیں۔
انہوں نے آسٹریلیا میں رواں سال پاور لفٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کیا اور اس کھیل میں نام پیدا کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔
مریم ان دنوں سالانہ چھٹیوں پر اپنے گھر پشاور آئی ہوئی ہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت والدین کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔
سلور میڈل کے بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنا مریم کا خواب ہے۔
ان کا کہنا تھا، 'پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں, اگر انہیں مواقع مل جائیں تو وہ ہر معرکہ سر کرسکتی ہیں'۔