جب موٹر بائیک پر 5 ہزار شہد کی مکھیوں نے ڈیرہ جما لیا

شہد کی مکھیوں کو چھتہ بنانے کے لیے یہ موٹر بائیک بہت پسند آئی—۔لوسی کامیک ٹوئٹر فوٹو

 شہد کی مکھیوں کے چھتے کو دیکھ کر سب ہی لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور اُس جگہ سے دور بھاگتے ہیں۔

عموماً شہد کی مکھیاں درختوں پر چھتے بناتی ہیں، تاہم آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اُس وقت کچھ منفرد مناظر دیکھنے کو ملے جب ایک موٹر بائیک پر ہزاروں شہد کی مکھوں نے ڈیرہ جمالیا۔

موٹر سائیکل پر پانچ ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر راہ گیر خوف میں مبتلا ہوگئے تاہم کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکار اور شہد کی مکھیاں پکڑنے والی ایک خاتون آئیں اور بائیک کو شہد کی مکھیوں کے 'قبضے' سے آزادکرالیا گیا۔

مکھیاں پکڑنے والی خاتوں انتہائی مہارت سے شہد کی مکھی کا چھتا بائیک سے نکال رہی ہیں—۔لوسی کامیک ٹوئٹر فوٹو

ریسکیو ٹیم کی جانب سے وہاں موجود لوگوں کو ہدایت دی گئی کہ شہد کی مکھی کے چتھے کو بائیک سے نکالتے وقت دور ہو جائیں۔

اس موقع پر کچھ لوگوں نے ان مناظر کو ہمیشہ کے لیے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔

موقع پر موجود افراد—۔لوسی کامیک ٹوئٹر فوٹو


مزید خبریں :