پاکستان
Time 06 نومبر ، 2017

ناجائز اثاثے: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نیب کے سامنے پیش

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی ناجائز اثاثوں کے ریفرنس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے ناجائز اثاثوں کا کیس دوبارہ کھول کر انہیں آج طلب کیا تھا۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کو 12 سال پہلے ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا اور وہ آج نیب کے سامنے پیش ہوئے جہاں 3 رکنی تفتیشی ٹیم ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے چوہدری برادران سے 75 سوالات کیے اور انہیں سوالنامہ بھی پیش کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب حکام نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ امید ہے آپ کو دوبارہ بھی بلائیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ جب بھی بلائیں گے، قانون کی عملداری کے لیے حاضر ہوں گے۔

نیب کی تحقیقات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی پر ناجائز اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

واضح رہےکہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :