16 جولائی ، 2012
پشاور … پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ عدالتوں میں 90 فیصد فوجداری مقدمات ناقص تفتیشی نظام کے باعث ناکام ہوجاتے ہیں۔ یہ بات چیف جسٹس نے پشاور میں وکلاء سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی نظام میں کئی خامیاں موجودہیں اور ناقص تفتیشی نظام کے باعث 90فیصد مقدمات عدالتو ں میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تفتیشی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی قائم کردی ہے جہاں تفتیشی افسروں کی تربیت کی جائے گی، کسٹمز، انکم ٹیکس ، اینٹی نارکاٹکس کے افسروں کو تربیتی کورس دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ججوں اور وکلاء کو نئے جوڈیشل اکیڈمی میں پڑھایا جائے گا۔