16 جولائی ، 2012
اسلام آباد … امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی بحالی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بات چیت جاری ہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان مارک اسٹرو کا کہنا تھا کہ وہ نیٹو سپلائی پر پاک امریکا مفاہمت کی یادداشت بارے پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے مجوزہ دورہ امریکا کے بارے میں معلوم نہیں۔