16 جولائی ، 2012
شیخوپورہ … آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے خصوصی مہم شروع کر دی ہے ، کئی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی حبیب الرحمان نے گجرات اور لاہور میں دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان عوام کے جان ومال کی ہر صورت حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، صوبے کے 750 تھانوں میں سے 100 کی تعمیرو مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں 15 فیصد خواتین پولیس اسٹیشن بنائے جائیں گے جہاں لیڈیز پولیس تعینات ہوگی۔