چمن میں برطانوی دور کے بنکر اور مورچے سیاحوں کی توجہ کا مرکز

یہ بنکر 1940 میں برطانیہ نے روس کے خلاف تعمیر کرائے تھے—۔فوٹو/ جیو نیوز

روس کی پیش قدمی روکنے کے لیے برطانوی دورکے سیکڑوں بنکر اور مورچے چمن کے پہاڑوں پر آج بھی دوسری جنگ عظیم کی یاد دلاتے ہیں۔

یہ بنکر نما مورچے بلوچستان کے شہر چمن میں کوژک کے پہاڑ پر 1940ء میں برطانیہ نے روس کے خلاف تعمیر کرائے تھے۔

فوٹو/جیو نیوز—۔

 انگریز انجنیئروں نے 8 ہزار فٹ بلند وبالا پہاڑی سلسلوں پر 2 سو سے زائد بنکرز بنائے، جن میں توپ خانے، مشین گن، بم پروف مورچے اور بنکر نما حفاظتی برج شامل ہیں۔

یہ مورچے مضبوطی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جبکہ ان میں سے بہت سے آج بھی اپنی اصل حالت میں برقرار ہیں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

فوٹو/جیو نیوز—۔

ایک مورچے کی پختہ دیوار 3 فٹ موٹی ہے، جبکہ اس میں چار سے پانچ انچ کے فاصلے پر 2، 2 انچ لوہے کی موٹی سی سلاخیں بھی نصب ہیں تاکہ مورچے طیارہ شکن ہتھیاروں سے متاثر نہ ہو سکیں۔

فوٹو/جیو نیوز—۔

چمن میں کوژک کا یہ پہاڑی سلسلہ اہم ترین دفاعی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ سطح سمندر سے 8880 فٹ بلند ہے، جو ایک خوبصورت سیاحتی مقام بھی ہے۔

فوٹو/جیو نیوز—۔


مزید خبریں :