پاکستان
16 جولائی ، 2012

میرے خلاف تحقیقات مخالفین کے کہنے پر کی جارہی ہے، حنیف عباسی

میرے خلاف تحقیقات مخالفین کے کہنے پر کی جارہی ہے، حنیف عباسی

اسلام آباد … مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ اے این ایف ان کیخلاف ایفیڈرین کیس کی تحقیقات سیاسی مخالفین کے کہنے پر کر رہی ہے، آج قائد اعظم کی گاڑی ہوتی تو اے این ایف اس سے بھی ہیروئن برآمد کرلیتی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی نے ایفیڈرین کے مقررہ کوٹے سے زائد مقدار حا صل نہیں کی، لیکن اے این ایف انہیں گزشتہ ڈھائی ماہ سے تنگ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چوہے مار گولیاں سینڈوچ میں ڈال کر شیخ رشید کو کھلائیں گے۔ اس حوالے سے جب شیخ رشید سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا اے این ایف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم یہ حقیقت ہے کہ حنیف عباسی کی کمپنی کو 500 کلو گرام ایفیڈرین بلیک میلنگ کے باعث دی گئی جبکہ ان کے پاس ایک گرام کا کوٹہ بھی نہیں تھا۔

مزید خبریں :