سکھر کی نہر میں پھنسی 2 نابینا ڈولفنز کو بچالیا گیا

سکھر: دریائے سندھ سے سکھر کیر تھر کینال میں خوراک کی تلاش میں آنے والی دو نابینا ڈولفنز کو بچاکر بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔

سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر کینال میں نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد ریسکیو کے عملے نے آپریشن کیا جس پر ریسکیو کے عملے نے کینال سے نایاب نسل کی دو بلائنڈ ڈولفنز کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو انچارج میر اختر ٹال پور کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے بعد بلائنڈ ڈولفن خوراک کی تلاش میں کینالوں میں پہنچ جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو ماہ قبل دونوں مادہ نایاب نسل کی ڈولفنز خوارک کی تلاش میں کیر تھر کینال میں پہنچ گئی تھی، ان پر مکمل نظر رکھی گئی تاکہ ان کو نقصان نہ پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سکھر بیراج سے کیرتھر کینال میں پانی کی سطح کو کم کیا گیا اور آپریشن کو کامیاب بنایا گیا۔

مزید خبریں :