Time 21 نومبر ، 2017
کھیل

کامران اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل چار نصف سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں مسلسل چار نصف سنچریاں بنانے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

کامران اکمل نے قومی ٹی ٹوینٹی کپ میں 52،65،63 اور52 رنز کی اننگز کھیلیں۔

سب سے زیادہ مسلسل نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ زمبابوے کے مساکاڈزا اور ہندوستان کے ویرندر سہواگ کے پاس ہے، دونوں نے پانچ، پانچ ففٹیز اسکور کیں۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ، سکندر رضا اور شیمان انور دیگر ملکوں میں چار مسلسل نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

کامران اکمل نے رواں سال کے آغاز میں ہونے والے دورہ ویسٹ انڈیز پر ٹیم میں واپسی کی تھی تاہم وہ سیلیکٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور چیمئنز ٹرافی کی اسکواڈ میں ان کو شامل نہیں کیا گیا۔

2002 میں ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین پاکستان کے لیے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔

مزید خبریں :