Time 22 نومبر ، 2017
پاکستان

لاہور:سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسائل کا حل بتا کر لوٹنے والے 2 جعلی پیر گرفتار

راوی روڈ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے جعلی پیر—۔فوٹو/جیو نیوز اسکرین گریب

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں راوی روڈ پولیس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسائل کا حل بتا کر لوٹنے والے دو جعلی پیر گرفتار کر لیے۔

 پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں ضیغم اور وسیم نے فیس بک پر شاہ جی کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، جس کے ذریعے وہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔ 

ملزمان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ پہلے ملتان میں جعلی پیر بن کر لوگوں کو لوٹتے تھے، جس کے بعد 2008 میں انہوں نے لاہور میں کام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی اور میاں بیوی میں جھگڑے کے سائلین ان سے رابطہ کرتے تھے۔

 پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔


مزید خبریں :