Time 24 نومبر ، 2017
دنیا

مصر: مسجد میں دھماکے اور فائرنگ سے 235 سے زائد نمازی شہید

فوٹو: بشکریہ ایس ٹی آر/ای پی اے

مصر کے شمالی صوبے میں مسجد ہونے ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 235 سے زائد نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے سینا کے دارالخلافہ العریش کے علاقے بیر العبد کی الروضہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے اور فائرنگ میں 109 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا اور پھر حملہ آوروں نے فائرنگ کی تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے نمازیوں پر فائرنگ سے پہلے مسجد کے چاروں جانب دھماکا خیز مواد نصب کیا۔

مصر کے سرکاری میڈیا نے دھماکے میں 235 نمازیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب مصری کے صدر عبدالفتح السیسی نے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر کے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مسجد پر ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں بھی العریش کے قریب شدت پسندوں نے ایک سیکیورٹی کانوائے پر حملہ کر کے 18 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

مزید خبریں :