17 جولائی ، 2012
اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری معاشرتی برائی ہے ، امید ہے کہ صوبے اس کے خلاف قانون بنائیں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق مقدمے کی سماعت کی ،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے حوالے سے آئین میں آرٹیکل 37 اور 38 موجود ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں سروے کیا جائے اور انسانی اعضاء کے کاروبار سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے، مقدمے کی مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی۔