کھیل
Time 29 نومبر ، 2017

بھارتی ٹیم کے نہ آنے سے پاکستان کرکٹ کی ترقی نہیں رکے گی، ظہیر عباس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے ملک میں کرکٹ کا فروغ نہیں رُکے گا۔

آئی سی سی کے سابق صدر اور پنجاب اسپورٹس اکیڈمیز کے چیف ایگزیکٹو ظہیر عباس نے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لیے گجرانوالہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو کرکٹ سکھانے کے لیے لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں 9 اکیڈمیاں بنائی گئی ہیں اور اب گجرانوالہ اور اٹک میں بھی اکیڈمیاں قائم کی جارہی ہیں۔

ایشین بریڈ مین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بھارت کے پاکستان آ کر نہ کھیلنے سے پاکستان کرکٹ کی ترقی نہیں رکے گی۔

فکسنگ اسکینڈلز کے حوالے سے ظہیرعباس کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کی کرکٹ اب ختم ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :