Time 30 نومبر ، 2017
کھیل

نادر بلوچ نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی سے تعلق رکھنے والے نادر بلوچ نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیت لیا۔

نادر بلوچ نے گجرات کے اسد جٹ کو ٹیکنکل ناک آوٹ کی بنیاد پر شکست دی۔ ٹائٹل فائیٹ میں نادر بلوچ اور اسد جٹ نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے مگر اسد جٹ نادر بلوچ کے زور دار مکوں کے باعث زمین پر جاگرے جس پر ریفریز نے نادر بلوچ کو ٹیکنکل ناک آؤٹ کی بنیاد فاتح قرار دیا۔

پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام باکسنگ کے مقابلے اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئے۔

سپر بینٹم 55 کلوگرام کیٹیگری میں کوئٹہ کے علی داد نے گجرات کے سکندر عباسی کے خلاف کامیابی حاصل کی علی داد نے اپنے مد مقابل کو ٹیکنکل ناک آوٹ کی بنیاد پر شکست دی۔

سپر لائیٹ 52 کلو گرام کیٹیگری کا مقابلہ کراچی کے محمد بلال نے اپنے نام کیا۔ انہوں نے ہری پور کے محمد شاکر کو ہرایا۔ سپر ویلٹر میں پشاور کے مظفر خان نے میدان مارا۔ انہوں نے محمد صادق کو ٹیکنکل ناک آوٹ کیا۔

ہری پور کے محمد ناصر اور افغانستان کے محمد نبی کے درمیان مقابلہ ناک آوٹ کی بنیاد پر جیت لیا۔ محمد ناصر نے انتہائی پھرتی سے افغانستان کے کھلاڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کردیا۔

محمد ناصر کو پروفیشنل باکسنگ کی روایت کے مطابق مظفر خان آفریدی نے رنگ میں آکر چیلنج کر دیا۔ اس مقابلے کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ پی پی بی ایف کرے گی۔

مزید خبریں :