02 دسمبر ، 2017
پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔
قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ راؤنڈ میں اتوار کو بیک وقت چار میچز شروع ہوں گے جب کہ کراچی کے این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر حبیب بینک اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
اس میچ میں پاکستان کے اسٹار کرکٹرز یاسر شاہ، اظہر علی، محمد حفیظ ، احمد شہزاد، عمر گل اور امام الحق ایکشن میں ہوں گے۔
یو بی ایل گراؤنڈ پر لاہور کی دونوں ٹیمیں، بلیوز اور وائٹس آمنے سامنے ہوں گی ۔
کے آر ایل اور واپڈا کی ٹیمیں اسٹیٹ بینک گراونڈ پر مدمقابل ہوں گی جبکہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد پر سوئی سدرن گیس اور یو بی ایل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔