17 جولائی ، 2012
اسلام آباد…محترمہ بینظیر بھٹو کے سابق سیکیورٹی افسر اسلم چودھری کے وکیل رشید اے رضوی نے کہاہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے بی بی کے خلاف مجرمانہ سازش کی۔ بینظیر بھٹو قتل کیس کی ایف آئی آر کے دوبارہ اندراج کے مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ اسلم چودھری کے وکیل رشید اے رضوی نے دلائل میں کہاکہ چودھری پرویز الہٰی، بھٹو خاندان سے عداوت رکھتے تھے اوربی بی کی جانب سے اس حوالے سے لکھے گئے خط اور ای میلز میں بھی ان کا نام شامل ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ بتائیں کہ اسلم چودھری پرو یز الہیٰ کے خلاف عداوت کا الزام کیسے لگارہے ہیں۔دلائل جاری تھے کہ مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔