پاکستان
17 جولائی ، 2012

مفادپرستوں کی پیپلزپارٹی میں کوئی جگہ نہیں،عاصمہ عالمگیر

سوات …ممبرقومی اسمبلی،اورصوبائی صدرشعبہ خواتین خیبرپختونخواعاصمہ عالمگیرنے کہاہے کہ اپنے مفادکی خاطرکام کرنے والوں کی پاکستان پیپلزپارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔سیدوشریف سوات میں پی ایس ایف کی طرف سے منعقدکئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ عالمگیرنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جس دورمیں اقتدارسنبھالا توملک سنگین بحرانوں سے دوچارتھااورایسے حالات میں کوئی بھی سیاسی قوت ملک کی باگ دوڑسنبھالنے سے قاصرتھی۔انہوں نے کہاکہ مسائل زیادہ اوروسائل کی قلت کے باوجود پارٹی نے ان تمام گھمبیر مسائل کوچیلنج سمجھ کر قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملاکنڈاورسوات میں انتہاپسندی کے خاتمے سمیت سوات کے عوام کی تمام محرومیوں کاازالہ کیا۔

مزید خبریں :