پاکستان
17 جولائی ، 2012

اریٹیریاائیرلائن کا عمرہ مسافروں کو جدہ لیجانے سے انکار

اریٹیریاائیرلائن کا عمرہ مسافروں کو جدہ لیجانے سے انکار

کراچی …غیرملکی ایرلائن کے ٹکٹ لینے والے سو سے زائد عازمین عمرہ کراچی ایرپورٹ پر کئی گھنٹوں سے پریشان بیٹھے ہیں۔ ایجنٹ سے تنازع کے باعث غیر ملکی ایرلائن نے عازمین عمرہ کو جدہ لے جانے سے انکار کردیا۔ کراچی ایرپورٹ پرپیر کی دوپہر سے موجود سو سے زائد عازمین عمرہ کا تعلق بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ان عازمین عمرہ نے جیونیوز کو بتایا کہ انھوں نے کئی ماہ پہلے جدہ جانے کیلئے شمالی افریقی ملک اریٹریا کی ایرٹیرین ایرلائن کے ٹکٹ ٹریول ایجنٹ کے ذریعے حاصل کئے تھے آج جب وہ مقررہ وقت پر ایرپورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ایرلائن انہیں جدہ نہیں لے جاسکتی۔ ایرلائن کے عملے کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کے ساتھ ان کا رقم کی ادائیگی کا تنازع ہے۔ ملک کے دور دراز علاقوں سے آنے والے عازمین عمرہ اس صورتحال کی وجہ سے سخت پریشانی میں ہیں۔ اکثر عازمین عمرہ احرام کی حالت میں ہیں۔ عازمین عمرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی مداخلت کرکے معاملہ حل کرائے ، عازمین عمرہ کا کہنا ہے کہ ایرپورٹ پر کوئی ادارہ ان کی مدد اور رہنمائی نہیں کررہا ۔

مزید خبریں :