کھیل
Time 08 دسمبر ، 2017

ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت میں قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی کھلاڑیوں کو مشکوک ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت میں قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی جب کہ مالی مفادات کے سبب پی ایس ایل فرنچائز پریشان ہیں۔ 

جنگ کے نمائندے عثمان منظور کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو مشکوک ٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی 'مالی مفادات کے سبب پی ایس ایل فرنچائز پریشان ہیں۔ 

تاہم نمائندہ دی نیوز کا موقف ہے کہ پی سی بی معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں لارہا ہے اور کئی طرح سے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کے سبب معاملہ مشکوک ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی قیادت نے چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے متنازع طور پر اپنے کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو شارجہ میں اس ماہ ایک مشکوک اور بھارتی شہریوں کی ملکیت لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

اس کا فارمیٹ بھی آئی سی سی سے منظور شدہ نہیں ہے اور اب امکان ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پی سی بی کے اپنے کامیاب پاکستان سپر لیگ کی قدروقیمت ختم ہوجائے گی۔ 

حیرت کی بات یہ ہے کہ بھارت نے اس لیگ میں اپنا ایک بھی کھلاڑی نہیں بھیجا ہے جس میں چھ سے پانچ ٹیمیں بھارتی شہریوں کی ملکیت ہیں جبکہ ایک کا مالک افغان شہری ہے۔ 

پی سی بی کو ان کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کی عجلت تھی جن کے سینٹرل کنٹریکٹ تھے کیونکہ پی ایس ایل کے فرنچائز مالکان کو نجی انڈین لیگ میں کھلاڑیوں کو بھیجنے پر بہت تحفظات تھے۔

مزید خبریں :