17 جولائی ، 2012
ملتان…پاکستان الیکشن کمیشن نے ایک لاکھ 38ہزارووٹرز کوایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ نمبر سے آگاہ کر دیا ،الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق ووٹرزکوایس ایم ایس کے ذریعے پولنگ اسٹیشن نمبربھی بھجوادیئے گئے ۔اعلامیہ کے مطابق ملتان ووٹرز کوپولنگ اسٹیشن پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی ۔این اے 151 کے ووٹروں کوپوسٹل سروس سے گھرپرمعلومات پہنچا ئی گئیں ۔ضمنی انتخاب میں ووٹرز کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جا چکا ہے ۔حلقے میں 40کیمپ قائم کردیئے ہیں ۔