Time 10 دسمبر ، 2017
پاکستان

سرگودھا : ادھار واپس مانگنے پر ایک شخص اپنے ہی دوستوں کے ہاتھوں قتل


سرگودھا میں 5000 روپے کا ادھار واپس مانگنے پر ایک شخص کو اس کے دوستوں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 133جنوبی میں پیش آیا جہاں دوستوں کی محفل جاری تھی، اس دوران ادھار کی رقم پر دوستوں میں تلخی بڑھ گئی جس پر دو ملزمان ارسلان اور عرفان نے مبینہ طورپر فائرنگ کرکے 40 سالہ عدیل عباس عرف مجاہد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ٹرک ڈرائیور ہے جو اپنے دوستوں کو ادھار میں دی گئی رقم واپس کرنے کا تقاضہ کررہا تھا، اس موقع پر معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس کے 2 دوستوں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سلانوالی پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :