17 جولائی ، 2012
قلات…بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کا لیویز کے زیر تعمیر تھانے پر پر راکٹ سے حملہ، لیویز تھانے کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکاروں کو یرغمال بناکر اسلحہ چھین لیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات سے پچاس کلومیٹر کے فاصلہ پر جوہاں کے مقام پرمیں لیویز تھانہ زیر تعمیر تھا جس کی حفاظت کیلئے چھ لیویز اہلکار تعینات تھے۔جدید اسلحہ سے لیس مسلح افراد نے وہاں پہنچ کر لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان کااسلحہ چھین لیا۔مسلح افراد نے فرار ہوتے ہوئے زیر تعمیر تھانے پر راکٹ مارے جس سے تھانہ کی عمارت تباہ ہوگئی تاہم راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان فرار ہوتے ہوئے لیویز اہلکاروں کا اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔