دلچسپ و عجیب
18 جولائی ، 2012

نیویارک میں سات سالہ بچی تیسری منزل سے گرکر زخمی

 نیویارک میں سات سالہ بچی تیسری منزل سے گرکر زخمی

نیویارک… سات برس کی بچی کئی منزلہ عمارت سے کھیلتے کھیلتے چھلانگ لگادے تویہ منظرکس قدردلخراش ہوگااسکا والدین ہی اندازہ لگاسکتے ہیں۔نیویارک میں ایساہی واقعہ پیش آیاہے،مگرجسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع اس عمارت کی تیسری منزل کی کھڑکی سے سات سال کی بچی ائرکنڈیشنگ یونٹپرآکرکھڑی ہوگئی تھی اوربے خوف بچی اچانک نیچے گرگئی۔جس شخص نے بچی کوگودمیں لیکراپنے بازوپرچوٹ برداشت کی،وہ خودکوہیرونہیں سمجھتا۔اسٹیفن برنارڈبچی کوبچانے والابس ڈرائیورکونی آئی لینڈ میں واقع اس عمارت سے گری بچی کو جس شخص St. Bernardنے پکڑاوہ شہرکابس ڈرائیورہے جووہاں سے گزررہاتھااوریہ منظردیکھ کررک گیاتھا۔چاربچوں کے اس باپ نے ایک ماں کی گوداجڑنے سے بچالی۔19برس کے لڑکے نے یہ ویڈیواپنے موبائل فون میں محفوظ کرلی ہے اور یہ ویڈیولاپرواہ والدین کے لیے سبق اور پڑوسیوں کوانکے فرائض یاددلانے کازریعہ بن گئی ہے۔

مزید خبریں :