کھیل
Time 26 دسمبر ، 2017

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ

 

دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ لینڈ کے لئے کل روانہ ہو گی جہاں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان باقاعدہ سیریز کا آغاز 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ سے ہوگا جب کہ اس سے قبل 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ آسان مخالف ثابت نہیں ہوگا جب کہ وہاں کی کنڈیشنز بھی آسان نہیں ہوتیں، اس لئے جیت کے لیے پاکستان ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستان ضرور کامیابی حاصل کرے گا، ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے وننگ ٹریک پر ہے اور یہ سلسلہ کیویز کے دیس میں بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں :