انٹرٹینمنٹ
18 جولائی ، 2012

راجیش کھنہ امرتسر نہیں بورے والا میں پیدا ہوئے

راجیش کھنہ امرتسر نہیں بورے والا میں پیدا ہوئے

بورے والا… بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ29دسمبر 1942 کو مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر میں نہیں بلکہ پاکستان کے شہر بورے والا کے ایچ بلاک میں واقع آبائی گھر میں پیدا ہوئے قدیم طرزِ تعمیر سے بنا گھر آج بھی موجودہے اُنکے والد ایم سی اسکول بورے والا کے سب سے پہلے ہیڈماسٹر تھے راجیش کھنہ کے والد لالہ ھیرا نند کھنہ مارچ1947میں اس اسکول سے ریٹائرہوئے اور 1948میں قیام پاکستان کے بعد یہاں سے اپنے خاندان کے ہمراہ امرتسر چلے گئے راجیش کھنہ نے پہلی جماعت تک ایم سی پرائمری اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ راجیش کھنہ کا آبائی گھر ایچ بلاک میں واقع ہندوؤں کے مرکزی مندر سے ملحق تھا اس مندر کی عمارت میں آج تھانہ ماڈل ٹاؤن قائم ہے۔ان کے خاندانی مکان پر آج بھی ہندی رسم الخط میں ”جتن نواس“ لکھا ہوا ہے اور راجیش کھنہ کا اصلی نام بھی ”جتن کھنہ“ تھا۔بورے والا شہر کے لوگ آج ان کی وفات پر افسردہ ہیں کیونکہ اس مشہور فلمی اداکار کا تعلق ان کے شہر سے تھا ۔



مزید خبریں :