کھیل
18 جولائی ، 2012

شہید بینظیر ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ حسین ہوم ٹیکسٹائل نے جیت لیا

کراچی…شہید بے نظیر بھٹو ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ حسین ہوم ٹیکسٹائل ویمنزفٹبال کلب نے جیت لیا،فاتح ٹیم نے رقص کیا تو ہارنے والی کراچی یونائیڈیڈ ٹیم نے امپائرزپر تنقید،کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی یونائٹیڈ کواختتام سے ایک منٹ پہلے تک برتری حاصل تھی،لیکن آخری لمحات نے حسین ہوم ٹیکسٹائل نیپنالٹی پرگول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ریفری کے فیصلے کے خلاف تماشائی میدان میں آگئے،کراچی یونائٹیڈ نے ریفری پرجانبداری کاالزام لگایا۔اضافی وقت میں جب کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی تو نوبت پانچ پانچ پنالٹیز تک پہنچ گئی جس میں کراچی یونائٹیڈ نے تو کوئی گول نہیں کیا لیکن حسین ہوم نے دوگول کرکے مقابلہ جیت لیا۔ ڈی ایم سی ساوتھ محمد رئیسی اور سینٹر یوسف بلوچ نے انعامات تقسیم کیے، فاتح ٹیم کو ایک لاکھ ، رنز اپ کو 50ہزار روپے دئے گئے۔

مزید خبریں :