Time 04 جنوری ، 2018
پاکستان

کراچی: مطالبات کےحق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

پولیس کی جانب سے اساتذہ پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے—۔جیو نیوز اسکرین گریب 

کراچی: پریس کلب پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔

واضح رہے کہ کراچی کے پریس کلب پر اساتذہ کے احتجاج کو آج گیارھواں دن ہے۔

 آج مظاہرہ کرنے والے اساتذہ نے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انہیں روکا۔

پولیس کی جانب سے اساتذہ پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب

دوسری جانب پولیس نے پریس کلب کے سامنے کی سڑک بھی دونوں اطراف سے بند کردی۔

تاہم اساتذہ کا ایک بڑا گروپ ریگل کے راستے برنس روڈ پہنچ چکا ہے، جہاں سے وہ ٹاور کے راستے بلاول ہاؤس کی جانب جائیں گے۔

مزید خبریں :