Time 11 جنوری ، 2018
پاکستان

زینب کو انصاف ملنا چاہیے، اداکارہ ماہرہ خان


کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے قصور میں زینب سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کے بعد کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہوئے ان سے بات کرنی ہوگی اور انہیں آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔

کراچی پریس کلب میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔

’ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ (حکمران) ناصرف اس واقعے میں ملوث ملزمان کو تلاش کریں بلکہ اس سے پہلے ہونے والے واقعات کے ملزمان کو بھی تلاش کریں۔‘

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ اچھائی کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا ثبوت واقعے کے بعد آنے والا ردعمل ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بچوں کو اس مسئلے کے حوالے سے طویل المدتی حل ڈھونڈنے پر زور دیا۔

’ہمیں اس بارے میں بات کرنی ہے، ہمیں اپنے بچوں کو یہ نہیں کہنا کہ چپ رہو، اس بارے میں بات نہ کرو، ہمیں اپنا نصاب تبدیل کرنا ہے۔‘

شہزاد رائے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک بچے سے زیادتی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوانین بہتر بنانے کیلئے اقدامات کم کیے گئے ہيں، ملک بھر میں مستقبل کی زینب کو بچانے کے اقدامات کیے جائيں۔

مزید خبریں :