ڈونیڈن میں پہلی بار پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل

یونیورسٹی اوول،گراونڈ ڈونیڈن

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرےون ڈے کی میزبانی کرنے والے یونیورسٹی اوول،گراونڈ ڈونیڈن میں پہلی مرتبہ ٹیم پاکستان محدود اوورز کے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے گی۔

نیوزی لینڈ کے اس ساتویں ٹیسٹ سینٹر پر ساڑھے چار ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، یہاں میزبان ٹیم نے پانچ ون ڈے کھیلے اور تمام ہی میں وہ کامیاب رہی ہے۔

لگ بھگ دو سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈونیڈن میں کوئی ون ڈے کھیل رہی ہے۔

آخری مرتبہ نیوزی لینڈ نے یونی ورسٹی اوول میں 17فروری 2015ء کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ون ڈے کھیلا تھا،جہاں وہ تین وکٹ سے فاتح رہی تھی۔

ڈونیڈن میں پاکستان ٹیم نے صرف ایک ٹیسٹ نومبر 2009ء میں کھیلا ہے،جہاں نیوزی لینڈ نے 32رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یونی ورسٹی اوول،ڈونیڈن میں فلڈ لائٹس کی سہولت میسر نہیں ہے،جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے دن کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔

مزید خبریں :