دنیا
Time 18 جنوری ، 2018

قازقستان: بس میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک

قزاقستان میں حادثے کا شکار ہونے والی بس۔ فوٹو: اے ایف پی

شمال مغربی قازقستان میں بس میں آتشزدگی سے کم از کم 52 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

قازقستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بس کو حادثہ شمال مغربی قازقستان کے ریجن اکتوب کے ضلع ارگز میں پیش آیا۔

بس حادثے میں 5 افراد جان بچانے میں کامیاب ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر ہی امداد دی۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس میں لگی آگ اور اس سے نکلنے والے دھویں کے بادل واضح دیکھے جا سکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

قازقستان کی وزارت ایمرجنسی سروس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 55 مسافر اور 2 ڈرائیور موجود تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق قازقستان کے جنوبی ریجن کے سب سے بڑے شہر شمکنت سے روس کے شہر سمارا کے لیے مختص بس میں ازبک شہری سوار تھے۔

ازبک شہری اکثر و بیشتر ملازمت کی غرض سے روس کا سفر کرتے ہیں۔

بس کے ایک ڈرائیور نے بتایا کہ آگ بہت تیزی سے پھیلی تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

مزید خبریں :