Time 26 جنوری ، 2018
پاکستان

سرکاری حج اسکیم کے تحت آج ہونے والی قرعہ اندازی مؤخر


ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کے لیے آج ہونے والی قرعہ اندازی موخر کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے قرعہ اندازی روکنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے باعث سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی آج ہونے والی قرعہ اندازی روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے حج اسکیم میں سرکاری کوٹہ 67 اور نجی کوٹہ 33 فیصد مقرر کیا تھا، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ دونوں کا کوٹہ برابر یعنی 50، 50 فیصد کردیا جائے۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور پرائیوٹ کوٹہ 40 فیصد کیا جائے۔

یہی وجہ ہے کہ عدالتوں کے ان مختلف فیصلوں کے باعث وزارت مذہبی امور تذبذب کا شکار ہوگئی جس کی بنا پر قرعہ اندازی موخر کردی گئی۔

وفاقی سیکریٹری برائے مذہبی امور خالد مسعود کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی روکنے کا فیصلہ عدالتی فیصلوں کے باعث کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا تاہم وزیراعظم کے نوٹس میں بات لائی جائے گی اور حتمی فیصلے کے بعد ہی قرعہ اندازی ہوگی ۔

یہ بھی یاد رہے کہ ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 13 بینکوں کی مختلف برانچز میں 24 جنوری تک وصول کی گئیں۔

مزید خبریں :