کھیل
Time 28 جنوری ، 2018

حسن علی اَن فٹ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر

 فاسٹ بولر حسن علی—۔فائل فوٹو

ماؤنٹ مانگنوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے اہم اور فیصلہ کن میچ سے قبل فاسٹ بولر حسن علی اَن فٹ ہوگئے۔

حسن علی اب نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) کے مطابق پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئےحسن علی کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔


واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج ہونے جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر ہے اور شاہین میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کو بے قرار ہیں۔

اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ پاکستان کو وائٹ واش کرچکا ہے۔

مزید خبریں :