Time 03 فروری ، 2018
انٹرٹینمنٹ

شوٹنگ کے دوران فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ کے سیر سپاٹے

فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان سمیت اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما شامل ہیں—ٹوئٹر فوٹو

آنند ایل رائے کی بالی وڈ فلم ’زیرو‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے، جس میں شاہ رخ خان ایک بونے کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان سمیت اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما شامل ہیں جب کہ مہمان اداکاروں کے طور پر کاجول، جوہی چاولا اور رانی مکھرجی کی شرکت متوقع ہے۔

شوٹنگ کے دوران فلم کی کاسٹ خوب سیر سپاٹے بھی کر رہی ہے، جس کی ایک تصویر شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

شاہ رخ خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'بہترین یادیں فضول آئیڈیاز سے شروع ہوتی ہیں'، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے شاہ رخ سائیکل رکشہ چلاتے ہوئے کترینہ اور انوشکا کے ساتھ انجوائے کر رہے ہیں۔











شاہ رخ خان کی مسکراہٹ سے بھرپور تصویر پر ہدایت کار آنند ایل رائے  بھی جواب دیئے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے ٹوئٹ کی کہ ’خوشیاں خوبصورتی کا باعث ہوتی ہیں اور یہی لوگوں کو خوبصورت بناتی ہیں‘۔ 




دوسری جانب اداکارہ انوشکا نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں شاہ رخ اور کترینہ کے ساتھ سیر کو بہترین سیر قرار دے دیا۔


 خیال رہے کہ تینوں اداکار فلم ’جب تک ہے جان‘میں ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

 فلم ’زیرو‘ رواں برس 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

مزید خبریں :