پاکستان
Time 09 فروری ، 2018

سینیٹ الیکشن : 9 ممبران صوبائی اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں

اسلام آباد: اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر سینیٹ الیکشن میں 9 ممبران صوبائی اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 7 اور پنجاب اسمبلی کے 2 اراکین کی رکنیت 15 اکتوبر 2017سے تاحال معطل ہے اور تفصیلات جمع نہ کروانے تک اراکین کی رکنیت معطل رہے گی ۔

الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات2018 کے لئے ووٹر فہرستیں متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دی ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو، مخدوم خلیل الرحمان، محترمہ ثانیہ ،محمد کامران ،رخسانہ پروین ، ارم عظیم فاروقی بلقیس مختار بھی معطل ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے کی اہل نہیں جب کہ پنجاب اسمبلی کے رکن سردار محمد جمال لغاری اور عبدالمجید نیازی بھی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

مزید خبریں :