21 جولائی ، 2012
اسلام آباد… صدر آصف زرداری نے پاکستانی عوام کورمضان کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے رمضان کی برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع عطا کیا ،آئیے عہد کریں انتہا پسندی،دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے کوششیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیرو ترقی کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دینے کی کوشش کرنے کا عہد بھی کرنا ہو گا۔دریں اثناء صدر نے چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان کے وزرائے ا علی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو خط لکھا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے صرف کی سستے ترین نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔