کھیل
Time 11 فروری ، 2018

کراچی میں گالف چیمپئن شپ کا انعقاد، 120 گالفرز کی شرکت


کراچی میں انڈس گالف چیمپئن شپ میں 120 امیچر گالفرز نے شرکت کی، شارٹ گن فارمیٹ پر ہونے والے ایونٹ میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے انعامات تقسیم کئے۔

کارساز گالف کلب میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں گالفرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جن کا کہناتھا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ نیکی کا کام اچھی بات ہے۔

آرگنائزر پرویز احمد نے کہا کہ ایونٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے شارٹ گن فارمیٹ کا اختیار کیا گیا۔

دوسری طرف کارساز کی انتظامیہ نے فلاحی کام کیلئے اپنا کورس بنا چارجز کے دینے کا اعلان کیا۔

گراس ایونٹ میں بلال نسیم، گوہر منظور، سعید ندیم عارف اور عبداللہ عارف کامیاب رہے۔

نیٹ میں دانیال خان، عمر خالد، یشل شاہ اور سمیر سعید نے کامیابی حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جہانگیر خان تھے جنہوں نے کہا کہ جس مقصد کیلئے ایونٹ منعقد ہوا اس میں بڑی تعداد میں اسپانسرز کا آنا اچھا ہے ۔

مزید خبریں :