سام سنگ گلیکسی ایس 9 میں متوقع طور پر 3 ڈی ایموجی فیچر شامل

سام سنگ کا نیا ماڈل گلیکسی ایس 9 رواں ماہ 25 فروری کو لانچ ہوگا—۔فائل فوٹو

نت نئے فیچرز کے ساتھ اسمارٹ فون متعارف کروانے کی دوڑ جاری ہے، ایسے میں سام سنگ نے بھی اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 9 کو نئے اضافی فیچرز کے ساتھ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میش ایبل کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے پچھلے ماڈلز ایس 8 اور گلیکسی ایس 8 کی نسبت گلیکسی ایس 9 میں نئے فیچز شامل کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 9 میں اینیموجی اسٹائل 3 ڈی ایموجی کا فیچر بھی شامل ہے جو صارفین کے چہرے کے تاثرات تک کو نقل کرسکتا ہے۔

اینیموجی اسٹائل 3 ڈی ایموجی فیچر آئی فون ایکس کا سب سے مہنگا فیچر تصور کیا جاتا ہے جسے اب سام سنگ بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے فون میں شامل کر رہا ہے۔

گلیکسی ایس 9 میں دو اسٹیرو اسپیکرز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جن میں سے ایک سیٹ کے اوپر ہوگا جبکہ دوسرا نچلے حصے میں نصب ہوگا تاکہ گیمز، گانے اور ویڈیو دیکھنے کے درمیان کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

علاوہ ازیں سام سنگ اپنے فون کے نئے ماڈلز میں بگزبی بٹن کو بہتر کرنے کے لیے بھی کوشش کر رہا ہے، فی الوقت صرف اتنی سہولت ہے کہ گلیکسی ایس8، ایس 8 پلس اور گلیکسی نوٹ 8 والے صارفین اس بٹن کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر یہی سسٹم گلیکسی ایس 9 میں بھی جاری رہے گا۔

یا د رہے کہ سام سنگ کا نیا ماڈل گلیکسی ایس 9 رواں ماہ 25 فروری کو لانچ ہوگا۔   

مزید خبریں :