دلچسپ و عجیب
21 جولائی ، 2012

جرائم کی بیخ کنی کیلئے کتے کے سروں پر کیمرے نصب

جرائم کی بیخ کنی کیلئے کتے کے سروں پر کیمرے نصب

لندن…این جی ٹی…بر طا نیہ میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل تربیت یافتہ کتوں کیلئے ڈیجیٹل کیمرے متعارف کر وائے گئے ہیں جنہیں پہن کر یہ کتے بھی جرائم کی روک تھام کیلئے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔FidoCam نامی اس ڈیجیٹل کیم کو کتے کے سَرپر ہیلمٹ کی طرح پہنا کرمتاثرہ جگہ بھیجاجا تا ہے جو اس کے ذریعے اُس مقام کی مکمل معلومات پولیس ٹیم تک پہنچاتا ہے ۔ اس ڈوگی کیم کے ذریعے مانیٹر پر وڈیو دیکھنے کے بعد پولیس مصیبت میں پھنسے متاثرہ افراد اور پیچیدہ صورتحال سے آگائی حاصل کرکے اپنی کارروائی کیلئے مو ثر منصوبہ بندی بھی کرسکتی ہے۔اس ڈیجیٹل کیم کا استعما ل فائر اور پولیس سروس کے ساتھ ساتھ فوج کیلئے بھی کار آمد ہے ۔

مزید خبریں :