دلچسپ و عجیب
21 جولائی ، 2012

تنزانیہ :چکاروں کی سالانہ نقل مکانی،15لاکھ چکار کینیا روانہ

تنزانیہ :چکاروں کی سالانہ نقل مکانی،15لاکھ چکار کینیا روانہ

دارلاسلام …دنیا بھر میں جانور اپنی رہائش اور پڑاؤ کے لیے سازگار و موزوں موسم اور جگہ کی تلاش میں رہتے ہیں اور اچھا سائبان ڈھونڈتے ہوئے ایک سے دوسری جگہ نقل مکانی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔خاص قسم کے افریقی ہرن/چکار بھی ہر سال جولائی تا اکتوبر تنزانیہ سے نقل مکانی کرتے ہوئے کینیا میں پڑاؤ ڈالتے ہیں۔رواں ماہ ان جنگلی جانوروں کی نقل مکانی کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور کم و بیش15لاکھ چکار تنزانیہ کے سیرن گیٹی نیشنل پارک سے تین ہزار کلومیٹرکا فاصلہ طے کرکے کینیا کے مسائی مارا نیشنل ریزور پہنچیں گے۔سالانہ نقل مکانی کے اس دور میں ان جنگلی ہرنوں /چکاروں کا نظم و ضبط دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جب یہ ایک مخصوص راستے اورسرحد کی تقلید کرتے ہوئے اپنے نئے پڑاؤ کی جانب گامزن نظر آتے ہیں اور روزانہ40کلومیٹرفاصلہ طے کرتے ہیں۔

مزید خبریں :