دلچسپ و عجیب
21 جولائی ، 2012

71 سالہ شخص نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں کو بھگادیا

71 سالہ شخص نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں کو بھگادیا

میامی …آپ نے فلموں میں سپر ہیروز کو حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہوئے تودیکھا ہو گا ،آج ہم آپ کو71برس کے ایک رئیل لائف سپر ہیرو سے ملواتے ہیں۔سیموئیل ولیمز نامی ایک معمر شخص نے امریکی ریاست فلوریڈا کے کیفے میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے لٹیروں کو الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک انٹر نیٹ کیفے میں دو لٹیرے ڈکیتی کی غرض سے گھس آئے اور وہاں موجود تیس افراد پر پستولیں تان لیں۔یہ دیکھنا تھا کہ کیفے میں موجودمعمر شخص ولیمزنے بہادری اور دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے لوگوں کو گن پوائنٹ پر لِئے ڈاکوؤں پر فائرکھول دیا جس پر بزدل ڈکیت دم دبا کر بھاگ نکلے ۔

مزید خبریں :