Time 24 فروری ، 2018
پاکستان

نقیب اللہ کیخلاف درج دونوں مقدمات جعلی قرار: پولیس رپورٹ عدالت میں جمع

کراچی: پولیس نے نقیب اللہ قتل کیس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں مقتول کے خلاف درج دونوں مقدمات کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے مقدمہ بی کلاس کرنےکی رپورٹ اے ٹی سی کے منتظم جج کے روبرو پیش کی۔

پولیس رپورٹ میں مقتول نقیب اللہ کو دونوں مقدمات میں بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ مقتول نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، مقتول سے اسلحہ برآمدگی کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس مقابلہ جعلی ہے تو اسلحہ برآمدگی بھی جعلی ہے، نقیب اللہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج مقدمات جعلی ہیں۔

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) عامر فاروقی نے عدالت کو بتایا کہ جعلی مقابلہ کرنےوالوں کے خلاف ایف آئی آردرج ہے اور کیس میں نامزد 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عدالت نے مقدمے سے متعلق رپورٹ اے ٹی سی ٹو کو بھیج دیا۔


مزید خبریں :