21 جولائی ، 2012
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کرکٹ ہی ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرتا ہے۔کراچی میں جیو نیوز سے گفت گو میں معین خان نے کہا کہ جب بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں ، کرکٹ نے ماحول کو بہتر کیا۔ معین خان نے امید ظاہر کی کہ دسمبر میں مجوزہ پاک بھارت سیریز شیڈول کے مطابق ہو۔ ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بیلنس ہے ، عبدالرزاق کی شمولیت سے مڈل آرڈر مکمل ہوگیا ہے۔